اینڈروائڈ 2.3.7 ، 27 ستمبر سے اسمارٹ فونز میں بند
کئی لاکھ صارفین متاثر ہوں گے، گوگل ایپس کھولی نہیں جا سکیں گی، اس وقت اینڈروائیڈ II چل رہا ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اطلاع یہ ہے کہ پرانے موبائل فونز جن میں 10 سال قبل لاؤنچ کیا گیا ان میں اینڈروائڈ 2.3.7 کام نہیں کر سکیں گے اور اس کے لیے 27 ستمبر تک کی آخری تاریخ دی گئی ہے، اس کے بعد اگر آپ اینڈروائڈ 2.3.7 کو چلانے کی کوشش کریں گے تو انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ آن نہیں ہوگا۔ اب صرف نئے فون جن میں اینڈروائڈ کا ہنی کومب 3.0 ورژن ہوگا صرف وہی جی میل اور گوگل میپس وغیرہ استعمال کر سکیں گے، فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ اس سے کتنے صارفین متاثر ہوں گے ذرائع کے مطابق اب دنیا بھر میں 3 ارب صارفین اینڈروائیڈ فونز استعمال کر رہے ہیں، اس وقت اینڈروائڈ II اسمارٹ ڈیوائسز میں چل رہا ہے کویا کہ پرانے اسمارٹ فونز صرف فیچرز فونز ہی بن کر رہ جائیں گے۔ مزید نیا ورژن بھی جلد متعارف کردیا جائے گا۔
163