157

حکومت کا نان فائلر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

25 ہزار روپے بجلی کا بل ادا کرنے والے صارفین کو 7.50 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس بھی دینا ہوگا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت نے نان فائلر کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے بجلی کے ایسے صارفین جن کا بل 25 ہزار روپے مہینہ ہوگا ایسے نان فائلر کو 7.50 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا، یاد رہے کہ قبل ازیں یہ ٹیکس 75 ہزار وپے کے بل پر وصول کیا جاتا تھا۔ اس حکومتی اقدام پر صنعت کار اور تاجروں میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔ حکومت اس ضمن میں مزید اقدام بھی کر رہی ہے، وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس سب کا ڈیٹا موجود ہے، اس سال ٹیکس نیٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا اگر انہوں نے از خود، خود کو فائلر نہیں بتایا تو ان کو نوٹسز بھیجے جائیں گے، واضح رہے کہ اس ضمن میں مزید نئے سیکٹرز کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں