نوکیا بار فون کی پہلے کوارٹر میں فروخت کی شرح 27.9 فیصد، آئی ٹیل کی 22.2 فیصد، ویگوٹیل کی 18.1 فیصد رہی، Q موبائل کی 17.5 فیصد رہی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں اسمارٹ فون کی ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ بنیادوں پر سیلز ڈیٹا ریلیز کیا جاتا ہے، اب پاکستان میں بھی اسمارٹ فونز اور بار فونز کا ڈیٹا ریلیز کیا جاتا ہے، 2021 کے پہلے کوارٹر کا ڈیٹا ریلیز کر دیا گیا ہے، جس کی رو سے پہلے کوارٹر میں فیچر فون میں ٹاپ پوزیشن پر نوکیا رہا، اس کی ایکٹی ویشن 2021 کے پہلے کوارٹر میں فروخت 27.9 فیصد، دوسری پوزیشن پر آئی ٹیل رہا، جس کی 22.2 فیصد ، تیسری پوزیشن پر ویگوٹیل رہا اس کا 28.1 فیصد، چوتھی پوزیشن پر Q موبائل رہا جس کی فروخت کی شرح 17.5 فیصد رہی، پانچویں پوزیشن پر دیگر برانڈز رہے جن کی فروخت کی شرح 14.3 فیصد رہی، اس سے قبل 2020 کے آخری کوارٹر کی پوزیشن یہ رہی، فیچر فونز کی فروخت کے اعتبار سے نوکیا کی پہلی پوزیشن رہی تھی، جس کی شرح 30.1 فیصد، دوسری پوزیشن پر آئی ٹیل ہی تھا جس کی فروخت کی شرح 26.7 فیصد رہی تھی، تیسری پوزیشن بھی ویگوٹیل کی تھی جس کی شرح 18 فیصد تھی، چوتھی پوزیشن پر Q موبائل تھا جس کی فروخت کی شرح 16.2 فیصد تھی۔ پانچویں پوزیشن دیگر برانڈز رہے جس کی فروخت کی شرح 9 فیصد رہی تھی۔ 2020 کے آخری اور 2021 کے پہلے کوارٹر میں نوکیا اور آئی ٹیل کے فونز کی فروخت میں کمی آئی تھی حالانکہ ان کی پوزیشن ٹاپ رہی جب کہ ویگوٹیل کی شرح میں 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا، Q موبائل کی فروخت کی شرح میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا، دیگر برانڈ کی شرح فروخت میں 5.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ 2021 کے پہلے کوارٹر میں ویگوٹیل کی پہلی پوزیشن رہی اس کی سرح فروخت 31.4 رہی، دوسری پوزیشن پر دیگر برانڈز کی رہی جن کی شرح فروخت 27.1 فیصد رہی، تیسری پوزیشن پر انفینکس رہا، جس کی شرح فروخت 21.3 فیصد رہی، چوتھی پوزیشن پر ٹیکنو جس کی شرح 11.6 فیصد رہی، پانچویں پوزیشن سام سنگ کی رہی جس کی شرح فروخت 9 فیصد رہی ۔ 2020 کے آخری کوارٹر میں پہلی پوزیشن انفینکس کی رہی جس کی شرح فروخت 27.5 رہی، دوسری پوزیشن دیگر برانڈ کی رہی جس کی شرح فروخت 24.5 فیصد رہی، تیسری پوزیشن ViVO کی رہی جس کی شرح فروخت 20.2 فیصد رہی، چوتھی پوزیشن ٹیکنو کی رہی جس کی شرح فروخت 19 فیصد رہی، پانچویں پوزیشن پر آئی ٹیل تھا جس کی شرح فروخت 8.8 فیصد رہی، 2020 کے آخری اور 2021 کے پہلے کوارٹر میں ویگوٹیل نے ترقی کی اور پچھلے کوارٹر کے مقابلے میں 11.2 فیصد زائد فروخت کی۔ دیگر برانڈز نے اپنی شرح مزید لوز کی جب کہ سام سنگ نے انٹری دی۔ دیکھنا یہ ہے کہ دوسری سہ ماہی میں کون سا برانڈ پہلی پوزیشنز حاصل کر لی ہے۔
175