83

نوکیا کا نیا سستا ترین ماڈل C01 پلس پیش

سب سے پہلے اسے روس میں دیا جائے گا، ون جی بی ریم، 16 جی بی روم، 5mp فرنٹ، بیک کیمرے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) HMD گلوبل نے نوکیا کا سستا ماڈل پیش کردیا، یہ موبائل فون ماڈل C01 پلس کو سب سے پہلے روس میں پیش کیا جائے گا، اس میں ون جی بی ریم، 16 جی بی روم، 5mp کیمرا فرنٹ، 5mp بیک، 2500mah بیٹری، 9863 اے پروسیسر، ڈوئل سم، 128 جی بی تک کا کارڈ شامل کیا جا سکتا ہے۔ امید کی جاری ہے کہ یہ ماڈل پاکستان میں بھی جولائی کے آخر تک پیش کردیا جائے گا۔ HMD دنیا بھر میں نوکیا کے نئے ماڈلز تیزی سے پیش کر رہا ہے، جو تینوں طبقات کے لیے ہیں، نیا ماڈل بھی سستا ترین فون ہے، جس کی روس میں 90 ڈالر کے قریب قیمت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں