فریقین کے درمیان کاروباری معاملات پر تعاون کی یقین دہانی، کورونا پابندیاں ختم ہوتے ہی غیر ملکی دورے کا عندیہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈوانس ٹیلی کام کے CEO رضوان مجید نے آئی ٹیل کے سربراہ ذیشان یوسف اور کراچی کے منتخب ڈیلرز کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا، جس میں ڈیلرز نے رضوان مجید اور ذیشان یوسف سے ملاقات اور گفت و شنید کی، ظہرانے میں رضوان مجید کے ہمراہ عامر حمید، مظفر بھائی، شہاب بھائی اور ذیشان یوسف کے ہمراہ حارث بھائی اور شفیع بھائی نے شرکت کی۔ ملاقات میں ڈیلرز نے ایڈوانس ٹیلی کام جس کے پاس نوکیا، آئی ٹیل اور ٹیکنو کی ڈسٹری بیوشن کے حقوق ہیں اور ذیشان یوسف کو اپنے کاروبار اور مسائل سے متعلق آگاہی دی، مستقبل کے حوالے سے کاروباری معاملات بھی زیر غور آئے، رضوان مجید اور ذیشان یوسف نے ڈیلرز کو اپنی پالیسی، کاروبار سے متعلق آگاہی دی اور ان سے تجاویز بھی لیں، ڈیلرز کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی، ڈیلرز نے دونوں کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر خوشخبری دی کہ کورونا پابندی ختم ہوتے ہی انہیں غیر ملکی دورہ کرایا جائے گا۔
195