147

ایڈوانس ٹیلی کام، ٹیکنو موبائل کا ڈسٹری بیوٹر مقرر

دونوں اداروں کی پارٹنر شپ CAMON 17 سیریز کی لاؤنچنگ سے شروع ہوگی، رضوان مجید کا بیان
لاہور(نامہ نگار) 2021 ٹیکنو موبائل پاکستان نے ایڈوانس ٹیلی کام (Advance Telecom) کو پاکستان میں اپنا آفیشل ڈسٹری بیوشن پارٹنر مقرر کر دیا ہے۔ ایڈوانس ٹیلی کام کی ٹیکنو موبائل کے ساتھ شراکت داریCamon 17 سیریز کے لانچ سے شروع ہوگی۔ ایڈوانس ٹیلی کام (Advance Telecom) پاکستان کا سب سے بڑا موبائل ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک ہے۔ جو ملک بھر میں اعلی معیار کی پروڈکٹس اور سروسز کے ذریعے اپنے صارفین کی خدمت کر رہا ہے۔ایڈوانس ٹیلی کام کے CEO رضوان ماجد نے اس موقع پر اپنے خیالات شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ دنیا کا معروف اسمارٹ فون برانڈ ٹیکنو ہمارے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے۔ ہم TECNO مینجمنٹ، اپنے قابل قدر ڈیلرز اور صارفین کے اعتماد کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ٹیکنو موبائل پاکستان کے سی ای او (CEO) کیلون زینگ نے اس شراکت داری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوانس ٹیلی کام کا موبائل ڈسٹری بیوشن میں نمایاں مقام ہے اور ٹیکنو موبائل کے ساتھ شراکت داری کامیابی کے نئے راستے ہموار کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جلد ہی ہماری نئیCamon 17 سیریز لانچ ہونے والی ہے، ہمارا مقصد صارفین کو قابل اعتماد اور بہترین خدمات فراہم کرنا ہے، اس سلسلے میں ایڈوانس ٹیلی کام کی خدمات مددگار ثابت ہوں گی۔ ہمیں یقین ہے کہ ایڈوانس ٹیلی کام صارفین تک ان کی پسندیدہ ٹیکنو ڈیوائسز کو جلد اور بروقت پہنچانے میں ہماری مدد کرے گا۔یاد رہے کہ پاکستان میں 5 معروف ڈسٹری بیوٹرز ٹیکنو موبائل کے آفیشل ڈسٹری بیوشن پارٹنرز ہیں۔ اس نئی شراکت داری کا مقصد پاکستان میں ٹیکنو ڈیوائسز کی ہر صارف تک تیز ترین رسائی کو ممکن بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں