پاکستانی موبائل مارکیٹ کے نامور موبائل برانڈ ٹیکنو موبائل کی جانب سے کیمن سیریز کو لانچ کر دیا گیا ہے۔ کیمن سیریز کو ایک شاندار TechTalk شو میں لانچ کیا گیا جس میں مشہور اداکار اور ٹیک انڈسڑی کے نامور لوگوں نے شرکت کی۔ TechTalk شو ٹیکنو موبائل کے آفیشل فیس بک اور یوٹیوب چینل پر لائیو نشر کیا گیا۔
TechTalk شو میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار فہد شیخ، ہاجرہ یامین، ٹیک ایکسپرٹ بلال منیر، فوٹوگرافر عمیر بن نثار اور یوٹیوبر رحیم پردیسی نے Camon 17 سیریز کے فیچرز پر ٹیک ٹاک کی اور صارفین کو کیمن سیریز کے شاندار فیچرز کے استعمال کے متعلق ٹپس بھی شئیر کیں۔
کیمن سیریز میں Camon 17 Pro اور Camon 17 شامل ہیں۔ Camon 17 pro کے خاص فیچرز میں 48 میگاپکسل کا سیلفی کیمرہ جبکہ 64 میگا پکسل کا Ultra Quad کیمرہ، 25 واٹ کا چارجر اور 90 ہرٹز کا ریفریشنگ ریٹ شامل ہیں۔ Camon 17 میں 48 میگاپکسل کا بیک کیمرہ اور MediaTek Helio G85 کا گیمنگ پروسیسر اور 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری نمایاں ہے۔
ٹیکنو موبائل کی جانب سے Camon 17 کو 24,999 روپے کی قیمت میں جبکہ Camon 17 Pro کو 31,999 روپے کی قیمت میں متعارف کرایا گیا ہے۔
187