سام سنگ نے اپنی مڈرینج گلیکسی سیریز کا ایک اور نیا اسمارٹ فون پیش کردیا ہے۔ گلیکسی ایم 12 کو سب سے پہلے بھارت میں متعارف کرایا گیا ہے مگر جلد دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہوگا۔ گلیکسی ایم 12 میں سام سنگ کا اپنا تیار کردہ ایکسینوس 850 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی 3.1 سے کیا گیا ہے۔
ایم 12 کے اندر 6000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔ یہ فون 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر دیا گیا ہے۔ فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔
اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 5 میگا پکسل ڈیپتھ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں جبکہ فرنٹ پر نوچ ڈیزائن میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔اس فون کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 150 ڈالرز (23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی والا ورژن 185 ڈالرز (29 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔
260