119

گرین ٹیک ڈیلرز کو رواں ماہ ادائیگیاں مکمل کر لے گا

گرین ٹیک مضبوط اور اچھی ساکھ کا حامل ادارہ ہے، ڈیلرز گرین ٹیک کے ساتھ پرسکون اور محفوظ تصور کرتے ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سام سنگ کے ڈسٹری بیوٹر گرین ٹیک جو کچھ عرصے سے غیر فعال ہیں، ان کے حوالے سے ڈیلرز کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ گرین ٹیک نے ڈیلرز کو مختلف مد میں جو ادائیگیاں کرنی تھیں اس کے لئے انہوں نے انہیں چیک بھی جاری کردیئے تھے ، کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر ان چیکوں کی ادائیگی مکمل نہ ہوسکی تھی ، اب ڈیلرز کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ مارچ کے مہینے میں جنوری اور فروری کی ادائیگیاں کردی جائیں گی اپریل میں مارچ اور اپریل کی ادائیگیاں کئے جانے کا امکان ہے ۔اس کی اطلاع گرین ٹیک کے اعلیٰ حکام نے وائس آف الیکٹرونکس سے گفتگو کرتے ہوئے دی ، اور انہوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا جو ادائیگی ڈیلرز سے انہیں وصول کرنی ہیں فی الحال ہم نے اسے روک دیا ہے تاکہ پہلے ہم ڈیلرز کی ادائیگیاں کردیں ۔ اور ان کے ملک بھر کے ڈیلرز سے مضبوط اور خوش گوار مراسم ہیں، یہی وجہ ہے کہ ڈیلرز گرین ٹیک کے ساتھ کاروبار کرنے میں خود کو محفوظ اور پرسکون محسوس کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں