مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 207 ہوگئی۔
اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں ایک ہزار196 افراد کورونا وبا کا شکار جب کہ 50 اموات رپورٹ ہوئیں۔این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ روز 38 ہزار 453 ٹیسٹ کیے گئے جس میں ایک ہزار196 افراد کورونا وبا کا شکارجب کہ 50 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 580 جب کہ مجموعی 12 ہزار 708 افراد کی اموات ہوئیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار964 افراد صحتیاب ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 207 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 741، پنجاب ایک لاکھ 68 ہزار 891، اسلام آباد 43 ہزار 753، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 954 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار 955 جب کہ خیبرپختونخوا 71 ہزار 282، بلوچستان میں 19 ہزار 04 کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
72