ملکی و غیر ملکی شوبز، اسپورٹس و دیگر معروف شخصیات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے بھی اپنا بیوٹی و میک اپ برانڈ متعارف کرادیا۔
عائشہ عمر سے قبل بھی متعدد اداکاراؤں، ماڈلز و گلوکاراؤں سمیت اسپورٹس و دیگر لائف اینڈ اسٹائل شخصیات نے میک اپ، بیوٹی، کلاتھنگ و فیشن برانڈز متعارف کرا رکھے ہیں۔
شوبز شخصیات میں سے بعض شخصیات نے اپنے پروڈکشن ہاؤس بھی متعارف کرا رکھے ہیں۔
عائشہ عمر سے قبل اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بھی اپنا میک اپ و بیوٹی برانڈ جب کہ نادیہ حسین اور حدیقہ کیانی سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بیوٹی سیلونز و پارلرز متعارف کرا رکھے ہیں۔
اسی طرح ایمن خان و منال خان سمیت ماورا اور عروہ حسین، اریبہ حبیب اور کومل عزیز سمیت دیگر شخصیات نے بھی اپنی کمائی بڑھانے کے لیے برانڈز متعارف کرا رکھے ہیں۔
خواتین کی طرح احسن خان، فواد خان اور اعجاز اسلم سمیت دیگر اداکاروں نے بھی فیشن و بیوٹی برانڈز متعارف کرا رکھے ہیں، تاہم زیادہ تر مرد شخصیات نے اپنے پروڈکشن ہاؤسز متعارف کرا رکھے ہیں۔
ان ہی افراد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عائشہ عمر نے بھی اپنے نام سے میک اپ و بیوٹی برانڈ متعارف کرادیا۔
اداکارہ نے ’عائشہ عمر بیوٹی‘ کے نام سے برانڈ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت وہ قدرتی اجزا سے بنی خواتین کے میک اپ کی مصنوعات فروخت کریں گی۔
اداکارہ نے 23 فروری کو انسٹاگرام پر اپنے بیوٹی برانڈ کا پیج متعارف کرایا، جس میں انہیں بیوٹی مصنوعات کی تشہیری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔
عائشہ عمر بیوٹی برانڈ کا دعویٰ ہے کہ ان کی تمام مصنوعات 100 فیصد خالص اور قدرتی اجزا سے بنی ہوں گی۔
https://www.instagram.com/p/CLosZeKho-q/
141