دل دل پاکستان، جان جان ترکی، ترک اداکار جلال آل
استنبول: مشہور زمانہ ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کے اداکار جلال آل نے پاکستان کے نام محبت بھرا پیغام دیا ہے۔اداکار ریما خان ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ارطغرل غازی میں کمانڈرعبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل سے ملاقات کی اور استنبول میں واقعے مشہور تاریخی مسجد آیا صوفیہ کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر ریما خان نے ترک اداکار کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں اداکار جلال آل کہہ رہے ہیں کہ ’’ دل دل پاکستان، جان جان ترکی‘‘۔ریما خان نے انسٹا گرام پر عشایے (ڈنر) کے دوران کی ایک اور تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، سعدیہ خان سمیت ترک اداکار و مصنف نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل اداکار جلال آل نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اس موقع پر انہوں نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر بھی شیئر کرکے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں عظیم لیڈر، وفادار، سچا مسلمان، ترکی کا دوست اور اپنا ہیرو قرار دیا تھا۔
112