احسن خان ، نیلم منیر اور امر خان ان دنوں ڈراما سیریل ’’قیامت‘‘میں کام کررہے ہیں
کراچی: اداکارہ نیلم منیر اور احسن خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں پشتو بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اداکارہ نیلم منیر خان اور احسن خان کی ڈراما سیریل ’’قیامت‘‘کے سیٹ سے ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن خان اور نیلم ایک کار میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ڈرامے کی شوٹنگ چل رہی ہے۔یہ بھی پڑھیں: نیلم منیر نے ڈانس والی ویڈیو پر خاموشی توڑ دی. اسی دوران ایک چھوٹی سی بچی آتی ہے اور پشتو میں نیلم منیر سے کہتی ہے یہ (احسن خان) تمہارا خاوند (شوہر) ہے؟ جس پر نیلم منیر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہتی ہیں اوئے خدایا! اور پھر ڈوپٹہ منہ پر رکھ کر ہنسنا شروع ہوجاتی ہیں اور احسن خان مذاق میں کہتے ہیں ہاں میں اس کا خاوند ہوں۔ بعد ازاں نیلم منیر بچی کو پشتو میں سمجھاتی ہیں کہ یہ میرا خاوند ہے لیکن صرف ڈرامے میں حقیقت میں نہیں۔ واضح رہے کہ احسن خان، نیلم منیر اور امر خان ان دنوں ڈراما سیریل ’’قیامت‘‘ میں کام کررہے ہیں۔ ڈرامے کے سیٹ سے اکثر احسن خان شوٹنگ کے دوران کی مزاحیہ اور دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
147