سہیل تنویر کو ٹارگٹ کرنے کا پہلے ہی ارادہ کرچکا تھا، گریگوری
گریگوری نے سہیل تنویر کے سیکنڈ لاسٹ اوور میں 19 رنز بناکر فتح کا راستہ صاف کردیا تھا
کراچی: لیوس گریگوری کا کہنا ہے کہ انھوں نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں سہیل تنویر کے اوور کا انتظار کیا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوس گریگوری کہتے ہیں کہ انھوں نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں سہیل تنویر کے اوور کا انتظار کیا تھا، آخری 2 اوورز میں یونائیٹڈ کو فتح کیلیے 20 رنز درکار تھے جبکہ گریگوری نے سہیل تنویر کے سیکنڈ لاسٹ اوور میں 19 رنز بناکر فتح کا راستہ صاف کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں سہیل تنویر کے ساتھ کئی برس قبل سمرسیٹ میں کھیل چکا ہوں، اسی لیے میں نے انھیں ہی نشانہ بنانے کا ارادہ کیا تھا، گریگوری نے اس مقابلے میں 2 وکٹیں بھی لی تھیں۔ وہ کہتے ہیں کہ پہلے میچ میں کامیابی سے آنے والے مقابلوں کیلیے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
71