203

VIVO مارچ سے اسمبلنگ پلانٹ میں پروڈکشن شروع کرے گا

ٹیسٹ پروڈکشن کا آغاز کردیا گیا، گزشتہ سال پاکستان میں فروخت کے اعتبار سے دوسری پوزیشن پر رہا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) چین کی معروف برانڈ VIVOجس نے پاکستان میں گزشتہ سال امپورٹ ہونے والے موبائل فونز میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے اور پاکستان میں اسمبلنگ پلانٹ بھی نصب کر چکا ہے، ابتدائی طور پر ٹیسٹ پروڈکشن جاری ہے، ViVO پاکستان میں مستقبل کے حوالے سے بڑے منصوبے تیار کر رہے ہیں کیوں کہ پاکستان اس کے لیے بڑی مارکیٹ ثابت ہورہا ہے کیوں کہ دنیا بھر میں فونز کم فروخت ہوئے مگر پاکستان میں اس کی سیل بڑھی۔ پاکستان میں نصب کیا جانے والے ViVO کا اسمبلنگ پلانٹ انتہائی جدید ہے، جو لاکھوں ہینڈ سیٹ ماہانہ بنیادوں پر تیار کر لے گا۔ امید ہے کہ مارچ کے آخر تک بھرپور پروڈکشن شروع کردے گا۔ دیکھنا یہ ہے کہ ViVO خود اس پلانٹ کو ہینڈل کرے گا یا کسی پارٹنر کو اپنا شریک بنائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں