115

GNEXT کے CEO کی ملک بھر کے ڈیلرز سے ملاقاتیں

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان میں گیٹ ٹو گیدر ہوں گی، ہیڈ آف سیلز ایاز مصباح بھی ہمراہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سام سنگ کے ڈسٹری بیوٹر GNEXT نے ملک بھر میں اپنے ڈیلرز (MD) کو اسٹاک فراہم کردیا۔ ان کے CEO شاہد خان اور ڈائریکٹر عامر بخاری ملک کے مختلف بڑے شہروں میں اپنے ایم ڈیز کے ساتھ ملاقات کیلئے تیار ہیں، اس کے لیے مختلف شہروں میں ڈیلرز کے ساتھ گیٹ ٹوگیدر کا انتظام بھی ہوگا، جس میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں وہ ڈیلرز کو اپنے دورے سے متعلق آگاہی دیں گے اور مستقبل میں کاروباری حوالے سے بھی بات چیت کریں گے، ان دوروں میں ان کے ہمراہ ہیڈ آف سیلز ایاز مصباح اور ان کی ٹیم بھی ہوگی۔ امید ہے کہ GNEXT اپنے ایم ڈیز کو اسٹاک کی بھرپور فراہمی جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں