203

یلو اسٹون اور سم کمپنی کے فیچر فون کیلئے حتمی مذاکرات

یہ فیچر فون 4G کی خوبیاں رکھتا ہے، یلو اسٹون کے پاس ٹیکنو اور ایک ایسیسریز برانڈ بھی ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف ڈسٹری بیوٹر ادارے یلو اسٹون کے درمیان فیچر فون کی ڈسٹری
بیوشن کے حصول کے لیے مذاکرات حتمی مراحل ہوگئے ہیں امید ہے کہ معاہدے پر دستخط کا اعلان ماہ رواں کے آخر تک کردیا جائے گا۔ یلو اسٹون ان دنوں معروف چینی برانڈ ٹیکنو کے ڈسٹری بیوشن کی حیثیت سے کام کر رہا ہے جب کہ اس کے پاس موبائل فون ایسیسریز برانڈ کے بھی حقوق ہیں یلو اسٹون کے اعلیٰ حکام اس شعبے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اسی طرح معروف سم برانڈ کی یہ پروڈکٹ فیچر فون میں 4G کی سہولت رکھتی ہے فون میں کم دام میں سوشل میڈیا کی تمام ایپس کام کرتی ہیں جن میں ہاٹ اسپاٹ، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور دیگر شامل ہیں اور اس برانڈ کا پہلے ایک ڈسٹری بیوٹر کام کر رہا ہے اگر فیصلہ ہوگیا تو یلواسٹون دوسرے ڈسٹری بیوٹر کی حیثیت سے کام کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں