چین سے 10 ارکان پر مشتمل پاکستان آنے والی اعلیٰ حکام شامل، ٹیم کے ارکان بڑے شہروں میں تعینات
کراچی(اسٹاف رپورٹر) دنیا کی معروف برانڈ ہواوے جو 2019 سے امریکی پابندیوں کا شکار ہے ، ان دنوں دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی نئے ماڈلز کو متعارف کرانے کی بھرپور تیاری کر رہا ہے اس کے تحت یہ اطلاع بھی زیر گردش ہے کہ ہواوے کی ڈسٹری بیوشن حاصل کرنے کے لیے چینی ادارہ سرگرم ہے اطلاع کے مطابق چین سے اعلیٰ حکام پر مشتمل ٹیم پاکستان آچکی ہے اور مختلف شہروں میں مصروف ہے۔ ہواوے پاکستان کے سربراہ مسٹر اسکاٹ ان کی سربراہی کر رہے ہیں ۔ یہ ٹیم 10 چینی ارکان پر مشتمل ہے مرکزی شہروں میں ٹیم کے ارکان تعینات کر دیئے گئے ہیں۔امید ہے کہ اگر ہواوے چینی ادارے کو ڈسٹری بیوشن دیتی ہے تو کیا موجودہ ڈسٹری بیوٹرز میں کوئی فارغ کردیا جائے گا یا تینوں مل کر کام کریں گے۔
88