78

کورونا کے باعث دبئی ائیرپورٹ شاپنگ سینٹر ویران

ڈیوٹی فری شاپس ، شاپنگ پلازہ سے ہزاروں ملازمین کو نکال دیا گیا ، سناٹوں کا راج
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) انفینکس موبائل کے ہمراہ مالدیپ جاتے ہوئے ڈیلرز نے دبئی میں اسٹے کیا ، اس دوران دبئی ائرپورٹ اور شاپنگ سینٹرکا حال دیکھ کر بہت افسوس ہوا جہاں ویرانیوں کا راج ہے ، دکانوں پر موجود ملازمین سے بات چیت کی تو پتا چلا کہ دبئی ائرپورٹ پر واقع دنیا کے بڑے ڈیوٹی فری شاپ سے بڑی تعداد میں لوگوں کو بیروزگار کردیا گیا ، کورونا وائرس کے باعث پروازوں کی تعداد انتہائی کم ہونے کے باعث ڈیوٹی فری شاپ سمیت دیگر شاپنگ سینٹرز ہزاروں افراد کو بیروزگار کردیا گیا ، ان دنوں دبئی ائرپورٹ،شاپنگ پلازہ ویرانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ، یہاں سناٹوں کا راج ہے ، ائرپورٹ پر جہاں مسافروں کو بیٹھنے کی جگہ دستیاب نہیں ہوتی تھی اب خالی پڑے ہیں ، اب بھی جو لوگ وہاں کام کررہے ہیں ان کے سروں پر تلوار لٹک رہی ہے کہ کب انہیں فارغ کردیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں