نئے ڈسٹری بیوٹر ادارے کے سربراہ نے متعدد ڈسٹری بیوٹرز اداروں کی اہم شخصیات کے انٹرویوز بھی کر لیے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ان دنوں نئے ڈسٹری بیوٹر ادارے بھرپور انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔ ان ہی میں ایک ادارہ ان دنوں پاکستان میں کورین برانڈ کی ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے بہت زیادہ خبروں کی زینت بن رہا ہے۔ اس ادارے کا تعلق بین الاقوامی شہر کراچی سے ہے، اس سے قبل وہ اشیاء صرف کے کاروبار سے منسلک ہے، اس ادارے کی مرکزی اہمیت کے حامل اس سے قبل FMCG اور موبائل ڈسٹری بیوشن سے منسلک نوشیروان دیکھ رہے ہیں انہوں نے اپنے ادارے کے لیے متعلقہ شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے انٹرویوز کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کا پیکیج پرکشش ہے اس لیے امید کی جارہی ہے کہ بعض بڑے موبائل ڈسٹری بیوٹر اداروں کو اہم شخصیات سے ہاتھ دھونا پڑ جائے گا۔ یہ ادارہ چین کے معروف برانڈ کے حقوق کے لیے بھی سرگرم ہے، دیکھنا یہ ہے کہ ان برانڈز کے حقوق اسے کب تک حاصل ہوتے ہیں۔
181