138

معروف موبائل برانڈ کی انتظامیہ کا انوکھا قانون

31 جنوری کو بھی ہینڈ سیٹ بیچا جائے اور اگر وہ رات 12 بجے تک ایکٹیو نہ ہو تو ڈیلرز کو ایکٹی ویشن کا کمیشن نہیں دیتی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی سطح پر مقبول و معروف کورین برانڈ موبائل فون کے حوالے سے ڈیلرز کی شکایت شامنے آئی ہیں ، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس موبائل فون کمپنی کی انتظامیہ نے انوکھا قانون رکھا ہے کہ بالفرض جنوری میں اس کمپنی کا ہنڈ سیٹ فروخت کیا جائے اور اس مہینے کی 30 تاریخ تک اگر صارف اس ہینڈ سیٹ کو ایکٹو نہ کرے تو اس کی ایکٹی ویشن کا کمیشن کمپنی ضبط کر لیتی ہے۔ حتیٰ کہ اگر 31 جنوری کو بھی اگر ان کا سیٹ فروخت ہو اور رات 12 بجے تک اس سیٹ کو ایکٹو نہ کیا جائے تو کپنی انہیں ایکٹی ویشن کا کمیشن نہیں دیتی جب کہ دیگر برانڈز ایسا نہیں کرتے بلکہ دیر سویر ان کا کمیشن ادا کردیتے ہیں، ڈیلرز اور ایم ڈیز نے اس برانڈ کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیں اور ڈیلرز کو ان کا حق دیا جائے جو ایک جائز بات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں