ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کو آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر ممبئی کے برج کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر دوسرے بچے کو جنم دیا۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے فی الحال اپنے دوسرے بچے کی تصویر یا نام کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔کرینہ کپور اور سیف علی خان دوسری بار والدین کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ان کا ایک بڑابیٹا تیمور علی خان ہے جس کی عمر اس وقت 4 سال ہے۔ تیمور علی خان 2016میں اپنی پیدائش کے بعد سے ہی بھارت کا مقبول ترین بچہ بن گیا تھا۔ تیمور سوشل میڈیا پر تو مقبول ہے ہی تاہم بھارتی میڈیا کابھی پسندیدہ بچہ ہے۔تیمور علی خان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دوسال قبل 2018 میں انٹرنیٹ سرچنگ یاہو ہارٹ تھروب شخصیات کی فہرست میں وہ اپنے والدین سے آگے تھا اور پانچویں نمبر پر مقبول ترین شخصیات میں شامل تھا۔
تیمور کی حد درجہ مقبولیت کے بعد پورے بھارت کو سیف علی خان اور کرینہ کپور کے دوسرے بچے کا بے صبری سے انتظار تھا۔
89