واٹس ایپ میں “انکوگنیٹو چیٹس” فیچر متعارف، میٹا اے آئی کے ساتھ پرائیویٹ گفتگو ممکن

واٹس ایپ میں “انکوگنیٹو چیٹس” فیچر متعارف، میٹا اے آئی کے ساتھ پرائیویٹ گفتگو ممکن

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور منفرد فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اب پلیٹ فارم میں بالکل نئے انداز کی پرائیویٹ چیٹنگ ممکن ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ میں “Incognito Chats with Meta AI” نامی فیچر شامل کیا جا رہا ہے، جو صارفین کو Meta کے اے آئی چیٹ بوٹ کے ساتھ انتہائی پرائیویٹ گفتگو کرنے کی سہولت دے گا۔

کمپنی کے مطابق اس موڈ میں کی جانے والی چیٹس کو مکمل طور پر محفوظ رکھا جائے گا اور انہیں کوئی بھی نہیں پڑھ سکے گا، حتیٰ کہ میٹا بھی ان گفتگوؤں تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گا۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر مرحلہ وار صارفین کو دستیاب ہوگا، جبکہ مستقبل میں “سائیڈ چیٹس پروٹیکٹڈ بائی پرائیویٹ پراسیسنگ” نامی اضافی فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا، جس سے ہر چیٹ کے لیے الگ پرائیویٹ موڈ استعمال کیا جا سکے گا۔

کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں:

کل دیکھنے والے: 0

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top