فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹیڈیم میں گھانا کے مداح کی انوکھی حرکت پر انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران گھانا اور پاناما کے میچ سے ایک ایسا منفرد واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ جب گھانا کی ٹیم میچ جیتنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہی تھی، تبھی اسٹیڈیم میں موجود ایک مداح کو اپنے ہاتھ پر رکھے سفید پاؤڈر پر پھونک مار کر اسے میدان کی طرف اڑاتے ہوئے دیکھا گیا۔ حیرت انگیز اتفاق یہ ہوا کہ اس عمل کے چند ہی سیکنڈز بعد، 95ویں منٹ میں کیلب ییرینکی نے شاندار گول داغ کر گھانا کو 0-1 سے فتح دلا دی۔اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی فٹبال کے چاہنے والوں نے مختلف تبصرے شروع کر دیے۔ افریقی روایات کو ماننے والوں نے اس مداح کو خوش قسمتی لانے والا ’جوجو ماسٹر‘ قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین نے اسے کالا جادو یعنی ’ماکومبا‘ کا نام دے دیا۔ تاہم، ثقافتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان دونوں روایات کا آپس میں موالنہ درست نہیں ہے، جبکہ بین الاقوامی میڈیا نے ان تمام جادوئی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے اسے محض ایک اتفاق اور پرجوش فین کا منفرد انداز قرار دیا ہے۔