سام سنگ موبائل فلیگ شپ ماڈلز کیلئے 3 ڈسٹری بیوٹرز

سام سنگ موبائل فلیگ شپ ماڈلز کیلئے 3 ڈسٹری بیوٹرز

سینٹرل کے لیے ائرلنک، نارتھ کے لیے موبی سیل اور ساؤتھ میں ایم اینڈ پی کا انتخاب، کچھ نئے ڈیلرز کی انٹری، پرانے آؤٹ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) دنیا کی ٹاپ برانڈ سام سنگ موبائل نے پاکستان میں اپنے فلیگ شپ ماڈلز کے لیے 3 ڈسٹری بیوٹرز مقرر کر دیئے ہیں اور یہ تین زونز کے لیے ہیں جس میں سینٹرل کے لیے ائرلنک، نارتھ کے لیے موبی سیل اور ساؤتھ میں ایم اینڈ پی کو مقرر کیا گیا ہے اس سے قبل شیاؤمی موبائل نے بھی اپنے زون وائز ڈسٹری بیوٹرز مقرر کیے تھے لیکن شاید وہ فیصلہ کامیاب نہیں رہا جس کے باعث کچھ زون میں دوسرے زون کے ڈسٹری بیوٹرز کو مخصوص ایم ڈیز کے لیے انٹری کرائی گئی سام سنگ موبائل کی ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے یہ کہا جا رہا ہے شاید کوئی ڈسٹری بیوٹر انڈر ہینڈ کے معاملات ڈیلرز کے ساتھ رکھے جس کے باعث اس زون میں تھوڑا سستا اسٹاک ملنے کے باعث وہ دوسرے زون میں بیچ سکیں اطلاعات یہ بھی گردش کر رہی تھیں کہ ایم اینڈ پی کو سینٹرل اور ائرلنک کو نارتھ اور موبی سیل کو ساؤتھ دیا جائے گا لیکن فیصلہ اس کے برعکس کیا گیا۔ سام سنگ فلیگ شپ ماڈلز میں پاکستان بھر کے مخصوص ڈیلرز کام کرتے ہیں اور اس میں کچھ نئے ان ہوئے ہیں اور پرانے کی آؤٹ ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ جون کا مہینہ ختم ہونے کے بعد یہ پتہ چلے گا کہ کتنے ڈیلرز نے اپنا ٹارگٹ مکمل کیا اور کون رہ گئے؟

کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں:

کل دیکھنے والے: 0

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top