جی نیکسٹ سام سنگ فلیگ شپ ماڈلز کا ڈسٹری بیوٹر؟

جی نیکسٹ سام سنگ فلیگ شپ ماڈلز کا ڈسٹری بیوٹر؟

ملک بھر میں مختلف اداروں، کمپنیوں اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد و تنظیموں کو سام سنگ کے فلیگ شپ ماڈلز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سام سنگ موبائل نے پاکستان میں اپنے فلیگ شپ ماڈلز کی ڈسٹری بیوشن کے لیے معروف ادارے جی نیکسٹ کو ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا ہے۔ اس کے تحت ملک بھر میں مختلف اداروں، کمپنیوں اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد و تنظیموں کو سام سنگ کے فلیگ شپ ماڈلز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نئی ڈسٹری بیوشن میں بی ٹو بی (B2B)سیکٹر سے وابستہ ادارے، سیلولر کمپنیاں، بینک، KDR پارٹنرز اور قسطوں پر مصنوعات فروخت کرنے والے کاروباری ادارے شامل ہیں۔جی نیکسٹ اس سے قبل بھی سام سنگ موبائل کے ساتھ بطور ڈسٹری بیوٹر منسلک رہا ہے۔ کمپنی ایسے گروپ کا حصہ ہے جس میں ائرلنک اور ایم اینڈ پی شامل ہیں۔مارکیٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ جی نیکسٹ اپنی وسیع کاروباری رسائی اور تجربے کی بدولت سام سنگ کے فلیگ شپ ماڈلز کی مارکیٹ میں دستیابی کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں:

کل دیکھنے والے: 2

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top