کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ائرلنک کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ملک بھر میں ائرلنک کا نام موبائل فون کی صنعت ہو، اسٹاک ایکسچینج ہو، وائی فائی سسٹم، ڈسٹری بیوشن ہو یا موبائل اسمبلنگ تقریباً ان فیلڈز سے وابستہ بڑی تعداد ائرلنک کے نام سے آشنا ہے اب ہوم اپلائنسز میں بھی وہ داخل ہوچکے ہیں جس کے تحت Hisense ایل ای ڈی اور اے سی کی مینوفیکچرنگ شروع کر چکے ہیں جس کے تحت Hisense ایل ای ڈی میں 100 انچ کی پہلی پاکستان میں ائرلنک کی فیکٹری میں تیار کر دی گئی اور اس کے بعد 116 انچ کی بھی ایل ای ڈی جلد ہی اسمبلڈ کر دی جائے گی 100 انچ کی تیار ہونے والی ایل ای ڈی کی تقریب میں ائرلنک کے سربراہ مظفر حیات پراچہ، ہوم اپلائنسز کی سربراہ محترمہ مریم، فیکٹری کے اسمبلنگ پلانٹ کے سربراہ عدنان آفتاب، عمران قیوم، یاسر صدیقی، ناصر بھائی اور دیگر نے کیک کٹنگ سرمنی میں شرکت کی ، Hisense ایل ای ڈی کے 10 ماڈل پاکستان میں پیش کیے جا رہے ہیں ان میں سے 9 تیار کر لیے گئے ہیں جن میں 32، 40 ، 43، 50، 55، 65، 75، 85 اور 100 انچ شامل ہیں جبکہ 116 انچ کی ایل سی ڈی بھی جلد ریلیز کر دی جائے گی ۔
Hisense ایل ای ڈی100 انچ ایل ای ڈی تیار، 9 ماڈل دستیاب
کیا آپ کو یہ تحریر پسند آئی؟ رائے دیں: